تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت، ممتاز بھٹو نے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا

تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت، ممتاز بھٹو نے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا
تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت، ممتاز بھٹو نے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سربراہ سندھ نیشنل فرنٹ ممتاز علی بھٹو کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی جبکہ ممتاز بھٹو نے اپنی پارٹی کے بعض نکات تحریک انصاف کے منشور میں شامل کرنے کی شرط عائد کرتے ہوئے ساتھی رہنماﺅں سے مشاورت کے بعد جواب دینے کی یقین دہانی کرادی، تاہم انہوں نے عمران خان کی احتجاجی تحریک کی حمایت کی ہے۔

مقامی میڈیا  کے مطابق عمران خان وفد کے ہمراہ ممتاز علی بھٹو کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے بڑے بھائی حاجی معشوق علی بھٹو کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر ملک خصوصاً سندھ کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور کے بعد سندھ نیشنل فرنٹ اور پی ٹی آئی نے کرپٹ حکمرانوں، لٹیروں اور سندھ میں کرپشن کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیا۔

قوم شریف برادران کے نئے نام رکھنے کے مقابلے میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے:بلاول بھٹو

مزید :

کراچی -