عظیم ویسٹ انڈین کرکٹر سر گیری فیلڈ سوبرز کی مصباح ،یونس خان سے ملاقات،دونوں کی کارکردگی کو سراہا

عظیم ویسٹ انڈین کرکٹر سر گیری فیلڈ سوبرز کی مصباح ،یونس خان سے ملاقات،دونوں ...
عظیم ویسٹ انڈین کرکٹر سر گیری فیلڈ سوبرز کی مصباح ،یونس خان سے ملاقات،دونوں کی کارکردگی کو سراہا

  

بارباڈوس(ڈیلی پاکستان آن لائن)عظیم ویسٹ انڈین کرکٹر سر گیری فیلڈ سوبرز نے مصباح الحق اور یونس خان سے ملاقات کی اور دونوں کی پاکستان کرکٹ کے لئے خدمات کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کے عظیم بلے باز سر گیری فیلڈ سوبرز نے پاکستان اورویسٹ انڈیز کے مابین دوسرے ٹیسٹ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم میں جاکر خاص طور پر مصباح الحق اور یونس خان کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے خدمات کو سراہا۔

’مجھے کینسر ہے اور جلد مرنے والی ہوں لیکن چاہتی ہوں جانے سے پہلے اپنے شوہر کو یہ ایک کام سکھا جاﺅں تاکہ اسے میری موت کے بعد زندگی میں بیوی کی کمی محسوس نہ ہو‘ خاتون نے ایسی بات کہہ دی ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا

سابق ویسٹ انڈین بلے باز نے پاکستان کے کپتان مصباح الحق کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ انہوں نے دیگر کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے جبکہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید : کھیل