پی سی بی چیئرمین شہریار خان کا استعفیٰ مسترد، اگست تک کام جاری رکھیں گے

پی سی بی چیئرمین شہریار خان کا استعفیٰ مسترد، اگست تک کام جاری رکھیں گے
پی سی بی چیئرمین شہریار خان کا استعفیٰ مسترد، اگست تک کام جاری رکھیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پیٹرن انچیف میاں محمد نواز شریف نے چیئرمین شہریار خان کا استعفیٰ مسترد کر دیا ہے اور اب وہ اگست تک اپنا عہدے پر فائز رہیں گے۔

”شاہد آفریدی بھی ”دل جلے“ نکلے۔۔۔“ لڑکی نے پسندیدہ گانے کے بارے میں پوچھا تو سٹار آل راﺅنڈر نے ایسا جواب دیدیا کہ ان کے چاہنے والوں کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے وزیراعظم نواز شریف کو اپنا استعفیٰ بھجوایا تھا اور کہا تھا کہ ان کے عہدے کی مدت اگست میں ختم ہو رہی ہے لہٰذا انہیں ابھی چلے جانے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا اور مزید یہ کہ وہ اس کے بعد کرکٹ بورڈ میں کسی اہم عہدے پر کام نہیں کرنا چاہتے۔

عظیم ویسٹ انڈین کرکٹر سر گیری فیلڈ سوبرز کی مصباح ،یونس خان سے ملاقات،دونوں کی کارکردگی کو سراہا

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے شہریار خان کا استعفیٰ نامنظور کر دیا ہے اور اب وہ اگست تک پی سی بی کے چیئرمین رہیں گے۔

مزید : کھیل