”عمران خان کیساتھ مل جائیں کیونکہ۔۔۔“ شاہد آفریدی نے مداح کی گزارش پر دبے دبے الفاظ میں ایسی بات کہہ دی کہ تحریک انصاف والے ہاتھ ملتے رہ گئے، جان کر عمران خان کو بھی بے حد غصہ آ جائے

”عمران خان کیساتھ مل جائیں کیونکہ۔۔۔“ شاہد آفریدی نے مداح کی گزارش پر دبے ...
”عمران خان کیساتھ مل جائیں کیونکہ۔۔۔“ شاہد آفریدی نے مداح کی گزارش پر دبے دبے الفاظ میں ایسی بات کہہ دی کہ تحریک انصاف والے ہاتھ ملتے رہ گئے، جان کر عمران خان کو بھی بے حد غصہ آ جائے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹار آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر براہ راست اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کے دوران چند سوالوں کے بہت ہی دلچسپ جواب دیئے۔ ان سوالوں میں ایک سوال عمران خان کیساتھ مل جانے کا بھی تھا جس پر آفریدی نے دبے دبے الفاظ میں ”نہ“ کر دی۔

”شاہد آفریدی بھی ”دل جلے“ نکلے۔۔۔“ لڑکی نے پسندیدہ گانے کے بارے میں پوچھا تو سٹار آل راﺅنڈر نے ایسا جواب دیدیا کہ ان کے چاہنے والوں کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

ایک صارف طلحہ چوہدری نے کہا کہ ”برائے مہربانی عمران خان کو جوائن کر لیں۔“ شاہد آفریدی نے جیسے ہی یہ ’درخواست‘ پڑھی تو فوراً ہاتھ کے اشا رے سے بظاہر ’نہ‘ کی اور کہا کہ سارے سیاستدان میرے اچھے دوست ہیں اور ان سب سے ایک ہی گزارش کروں گا کہ پاکستان میں بارے میں مل کر ایک بات کریں۔

عظیم ویسٹ انڈین کرکٹر سر گیری فیلڈ سوبرز کی مصباح ،یونس خان سے ملاقات،دونوں کی کارکردگی کو سراہا

انہوں نے کہا کہ مجھے ایک چیز سمجھ نہیں آتی کہ جب بات صرف پاکستان کی ہوتی ہے تو یہ مل کر کام کیوں نہیں کر سکتے، کیا مسئلہ ہے، اگر ہمارا مقصد صرف پاکستان ہے تو یہ جتنے سیاستدان ہیں یہ سب مل کر پاکستان کے بارے میں ایک بات کیوں نہیں کرتے، کیا یہ واقعی پاکستان کی بات ہے یا پھر کرسی کا مسئلہ ہے، یہ فرق ان سے پوچھنا پڑے گا ۔

مزید : کھیل