محمد عباس نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا

محمد عباس نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا
محمد عباس نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا

  

برج ٹائون (ویب ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی فاسٹ بالر محمد عباس نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کر کے برج ٹائون کے کین سنگٹن اوول گرائونڈ پر سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم کا 29 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ اپنے کیریئر کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں محمد عباس نے ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز میں صرف 56 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں اور اس کے ساتھ ہی وسیم اکرم سے منفرد ریکارڈ بھی چھین لیا جو اس سے قبل یہاں بہترین بالنگ ریکارڈ کے مالک تھے۔ ویسٹ انڈیز کے دورے پر پہلے ٹیسٹ میں کیپ حاصل کرنے والے محمد عباس کی یہ کارکردگی برج ٹائون میں کسی بھی پاکستانی فاسٹ بالر کی جانب سے اب تک کی سب سے بہترین بالنگ ہے۔

مزید : کھیل