ہندو لڑکی نے خو د کشی کر لی
کراچی(ویب ڈیسک)ٹاور کے قریب نیٹی جٹیی پل کے نیچے قائم مندر میں ایک ہندو لڑکی نے زہر کھا کر خود کشی کرلی۔20 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر کوئی زہریلی چیز کھائی جس کے بعد اس کی حالت تشویشناک ہوگئی اسے سول ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دم توڑ گئی۔ پولیس افسر کا کہنا تھا ہندو لڑکی کا تعلق نیو کراچی کے علاقے سے تھا اور اس نے اپنے منگیتر کے ساتھ ناچاقی پر خود کشی کی۔انہوں نے کہا لڑکی اپنے منگیتر کے ساتھ فون پر بات چیت کررہی تھی، اس دوران اس نے مبینہ طور پر اپنے منگیتر کو مندر سے سمندر میں چھلانگ لگانے کی دھمکی دی۔پولیس افسر کا کہنا تھا جس وقت لڑکی کا منگیتر مندر پہنچا وہ زہر کھا چکی تھی جو اس کیلئے جان لیوا ثابت ہوا۔