سابق معاون خصوصی طارق فاطمی کو وفاق میں لگانے کی تیاریاں،اہم عہدہ دیئے جانے کا امکان

سابق معاون خصوصی طارق فاطمی کو وفاق میں لگانے کی تیاریاں،اہم عہدہ دیئے جانے ...
سابق معاون خصوصی طارق فاطمی کو وفاق میں لگانے کی تیاریاں،اہم عہدہ دیئے جانے کا امکان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈان لیکس کی رپورٹ کے بعد عہدے سے ہٹائے جانیوالے سابق معاون خصوصی طارق فاطمی کو وفاق میں اہم عہدہ دینے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔

تفصیلات کےمطابق نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ طارق فاطمی کو نوازنے کیلئے وفاق میں وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی میں تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔

سابق معاون خصوصی طارق فاطمی کا وزیراعظم کے نام خط،اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مستردکردیا

ذرائع کے مطابق ڈان لیکس رپورٹ اور طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹائے جانے کے معاملے پر وزیراعظم نے ان کو پہلے ہی اعتماد میں لیا تھا اور اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ ان کو وفاق میں کوئی اہم عہدہ دیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ سابق معاون خصوصی کو ڈان لیکس کی انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں عہدے سے ہٹادیا گیا تھا جبکہ طارق فاطمی نے وزیراعظم کو الوداعی خط میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ وہ کسی بھی قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔

’مجھے کینسر ہے اور جلد مرنے والی ہوں لیکن چاہتی ہوں جانے سے پہلے اپنے شوہر کو یہ ایک کام سکھا جاﺅں تاکہ اسے میری موت کے بعد زندگی میں بیوی کی کمی محسوس نہ ہو‘ خاتون نے ایسی بات کہہ دی ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا

مزید : قومی