قومی سلامتی کے پیش نظر ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کو منظر عام پر نہیں لایا جاسکتا:مریم اونگزیب

قومی سلامتی کے پیش نظر ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کو منظر عام پر نہیں لایا ...
قومی سلامتی کے پیش نظر ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کو منظر عام پر نہیں لایا جاسکتا:مریم اونگزیب

  

ایبٹ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قومیسلامتی کے پیش نظر ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کو منظر عام پر نہیں لایا جاسکتا،آئندہ کوئی بھی حکومت کمیشن کی رپورٹ کو منظر عام پر لاسکتی ہے۔

’یہ معروف شخص مجھے حاملہ نہیں کر پائے گا‘ مادھوری ڈکشٹ کا معروف ڈائریکٹر سے وہ شرمناک معاہدہ جس کے بارے میں جان کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کوئی بھی حکومت رپورٹ کو منظر عام پر لاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کیلئے بل لا رہے ہیں اور صحافیوں کے لئے تربیتی پروگرام شروع کیا جارہا ہے،ملک کے لئے قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں اورصحافی برادری سے کئے گئے وعدے ضرور پورے کریںگے۔

وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے تو کے پی کے میں اپنی حکومت بنا سکتے تھے مگرہمار ا مقصد سیاست نہیں عوام کی خدمت ہے،حکومت پر کرپشن کا جھوٹا الزام لگایا جارہا ہے اور جھوٹا الزام لگا کر ترقی کو روکا جارہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ سی پیک پورے خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا اور سی پیک سے 65 ممالک منسلک ہونگے اور سی پیک 65 ممالک کو گوادر پورٹ کے ذریعے جوڑتا ہے،پوری دنیا نے سی پیک کیخلاف پراپیگنڈا کیا،راہداری منصوبہ کے تحت بجلی اور ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہوچکا ہے۔

’مجھے کینسر ہے اور جلد مرنے والی ہوں لیکن چاہتی ہوں جانے سے پہلے اپنے شوہر کو یہ ایک کام سکھا جاﺅں تاکہ اسے میری موت کے بعد زندگی میں بیوی کی کمی محسوس نہ ہو‘ خاتون نے ایسی بات کہہ دی ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا

حکومت وزیر نے کہا کہ 2013 ءمیں مسائل میں گھرا ہوا پاکستان ملا،مخالفین نے دھرنے،لاک ڈاﺅن اور ترقی روکنے کی بات کی،پھر کرپشن کا جھوٹا نعرہ لگا کر ملکی ترقی روکی جارہی ہے جبکہ وزراءپرکرپشن کے الزام اور کے پی کے احتساب کمیشن کو تالا لگا دیا گیا۔

مزید : قومی