پی ایس ایکس میں شدید مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 48 ہزار 689 پوائنٹس پر آگیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس ) میں یوم مزدور کی چھٹی کے بعد شروع ہونے والے کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز شدید ترین مندی کا رجحان رہا ہے جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 48 ہزار 689 پوائنٹس پر آگیا۔
ضرور پڑھیں: ولی عہد کے بعد 189 سعودی شاہی مہمان خصوصی طیارے سے کہاں روانہ ہوگئے؟ سعودی عرب نہیں گئے بلکہ ۔۔۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں آج (منگل کو) 611 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کی وجہ سے انڈیکس 48 ہزار 689 پوائنٹس پر آگیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 8 کروڑ 80 لاکھ 73 ہزار 850 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 8 ارب 6 کروڑ 72 لاکھ 31 ہزار 965 روپے رہی۔
پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 372 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے صرف 86 کمپنیاں ہی مثبت کارکردگی دکھا پائیں جبکہ 271 کمپنیاں خسارے میں رہیں اور 15 کمپنیاں نفع و نقصان کے بغیر کام کرتی رہیں۔