’میں اس دن بازار سے کیلے لے کر آئی، پہلا کیلا ہی چھیلا تو اس میں سے ایسی خوفناک چیز نکل آئی کہ گھر چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئی۔۔۔‘ نوجوان لڑکی کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آگیا کہ جان کر ہی آپ کے ہوش اُڑجائیں گے

’میں اس دن بازار سے کیلے لے کر آئی، پہلا کیلا ہی چھیلا تو اس میں سے ایسی ...
’میں اس دن بازار سے کیلے لے کر آئی، پہلا کیلا ہی چھیلا تو اس میں سے ایسی خوفناک چیز نکل آئی کہ گھر چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئی۔۔۔‘ نوجوان لڑکی کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آگیا کہ جان کر ہی آپ کے ہوش اُڑجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک لڑکی بازار سے کیلے خرید کر لائی لیکن گھر آ کر اس نے پہلا کیلا ہی چھیلا تو اس میں سے ایسی خوفناک چیز نکل آئی کہ وہ خوفزدہ ہو کر گھر سے ہی بھاگ نکلی۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ ہولناک واقعہ امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کے شہر درہیم کی 30سالہ جیما پرائس کے ساتھ پیش آیا ہے۔ جیما گھر آ کر جب ایک کیلے کو چھیلا تو اس میں سے انتہائی زہریلی مکڑی نکل آئی اور جیما کے ہاتھ پر دوڑنے لگی۔ یہ منظر دیکھ کر جیما خوف سے چیخنے لگی ، ہاتھ جھٹک کر اسے گرایا اور گھر سے باہر دوڑ لگا دی۔

تربوز کے لال اور میٹھے ہونے کی پہچان کے آسان طریقے جو آپ کو بھی معلوم ہونے چاہیں
رپورٹ کے مطابق ماہرین کے مطابق مکڑی کی یہ قسم برازیل میں زیادہ تر پائی جاتی ہے اور اس میں اتنا زہر ہوتا ہے کہ جس شخص کو یہ کاٹ لے وہ دو گھنٹے میں موت کے گھاٹ اتر جاتا ہے۔ جیما کا کہنا تھا کہ ”جب مکڑی کیلے سے نکلی تو میں نے کیلے کو ایک طرف پھینک دیا لیکن اتنی دیر میں وہ میرے ہاتھ پر آ چکی تھی۔ میں بھاگ کر گھر سے باہر نکل آئی اور پولیس کو کال کر دی۔ وہ رات میں نے اپنی ماں کے گھر گزاری، اس دوران پولیس نے ماہرین کی مدد سے مکڑی کو تلاش کر کے مار ڈالا۔ میں نے جس سٹور سے کیلے خریدے تھے جب انہیں اس بارے بتایا تو آپریٹر کہنے لگی کہ وہ کیلا اور مکڑی ساتھ لے کر آﺅ اور اپنی رقم واپس لے جاﺅ۔ یہ انتہائی گھٹیا بات تھی۔ میں کیسے اس زہریلی مکڑی کو اٹھا کر ساتھ لیجا سکتی تھی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -