’89 فیصد لڑکیوں کو مردوں میں اس ایک چیز کی تلاش ہوتی ہے‘ تاریخی تحقیق میں سائنسدانوں نے معمہ حل کردیا، مَردوں کو سب سے بڑا راز بتادیا

’89 فیصد لڑکیوں کو مردوں میں اس ایک چیز کی تلاش ہوتی ہے‘ تاریخی تحقیق میں ...
’89 فیصد لڑکیوں کو مردوں میں اس ایک چیز کی تلاش ہوتی ہے‘ تاریخی تحقیق میں سائنسدانوں نے معمہ حل کردیا، مَردوں کو سب سے بڑا راز بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کو مردوں میں سب سے زیادہ کیا چیز پسند ہوتی ہے؟ اس سوال کا جواب جاننے کے لیے اب تک کئی تحقیقات کی جا چکی ہیں تاہم اب ایک تحقیق میں سائنسدانوں نے یہ معمہ حل کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ویب سائٹ Sunshine.co.ukکے ماہرین نے اس تحقیقاتی سروے کے نتائج میں بتایا ہے کہ ”اگرچہ مردوں کا خوش شکل ہونا، اچھی شخصیت کا مالک ہونا اور مالدار ہونا تین ایسی خصوصیات ہیں جو خواتین مردوں میں دیکھنا چاہتی ہیں لیکن مردوں کی ایک ایسی خصوصیت ہے جو خواتین کو سب سے زیادہ پسند ہوتی ہے اور وہ خصوصیت مردوں کا شریک حیات کی دیکھ بھال کرنا ہے۔“

’اگر شادی کی تقریب میں یہ چیز ہو تو قریباً ہر دفعہ ہی انجام طلاق ہوتا ہے‘ ہزاروں شادیاں کروانے والے شخص نے دولہا دلہن کا مستقبل پتہ لگانے کا آسان ترین طریقہ بتادیا
رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس سروے میں 18سے 34سال کی 2ہزار 176خواتین سے اس حوالے سے سوالات کیے جن میں سے حیران کن طور پر 89فیصد خواتین نے کہا کہ انہیں ایسے مرد سب سے زیادہ پسند آتے ہیں جو اپنی شریک حیات کا بہترین طریقے سے دھیان رکھتے ہوں، اس کی پروا کرتے ہوں اور دیکھ بھال میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھتے ہوں۔“ سادہ لفظوں میں خواتین کو نازبرداری کرنے والے مرد سب سے زیادہ پسند آتے ہیں۔77 فیصد خواتین نے مرد کا مالدار ہونا اور 75فیصد نے خوش شکل ہونا بھی سب سے پرکشش خصوصیت قرار دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -