اماراتی پولیس افسر نے بیوی کی کزن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،ایک سال کی سزا

اماراتی پولیس افسر نے بیوی کی کزن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،ایک سال ...
اماراتی پولیس افسر نے بیوی کی کزن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،ایک سال کی سزا

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اماراتی پولیس افسر کو اہلیہ کی کزن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک سال قید کی سزا سنادی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 28سالہ پولیس افسر نے ابتدائی طور پر صحت جرم سے انکار کر دیا اور موقف اختیارکیا تھا کہ انہوں نے باہمی اتفاق سے جنسی تعلقات استوار کیے تھے ،درخواست گزار خاتون کا کہناتھا کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا وہ اپنی کزن کے ساتھ رہ رہی تھی ۔

خاتون نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ اسے اس کی کزن نے اپنے شوہر کے گھر رہنے کیلئے دعوت دی اور اس کی دوائیاں لینے میں مدد کی درخواست کی ۔

خاتون کا کہناتھا کہ یہ واقعہ 18جنوری 2016کو پیش آیا ،تقریباً ان کے گھر آنے کے ایک ہفتے کے بعد ،خاتون کا کہناتھا کہ وہ اس وقت کچن میں برتن دھو رہی تھی اور کھانا تیار کر رہی تھی تو اسی وقت میری کزن کے شوہر نے مجھے کمرے میں آنے کی دعوت دی جس پر میں نے مزاحمت کی لیکن وہ کسی طرح مجھے گھسیٹے ہوئے کمرے میں کھینچ کر لے گیا اور مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔خاتون کا کہناتھا کہ اس شخص نے اسے موبائل فون استعمال نہیں کرنے دیا اور بعد میں اپنے فلیٹ سے نکال کر باہر پھینک دیا ۔

مزید : عرب دنیا