وہ پیزا جسے کھاتے ہی خواتین بچے کی ماں بن جاتی ہیں، پوری دنیا میں دھوم مچ گئی

وہ پیزا جسے کھاتے ہی خواتین بچے کی ماں بن جاتی ہیں، پوری دنیا میں دھوم مچ گئی
وہ پیزا جسے کھاتے ہی خواتین بچے کی ماں بن جاتی ہیں، پوری دنیا میں دھوم مچ گئی

  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) حمل کی مدت مکمل ہونے کے باوجود زچگی کا مرحلہ شروع نہ ہو پائے تو کئی طرح کی پیچیدگیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔ اس مسئلے کے حل اور اس مشکل مرحلے کو آسان کرنے کیلئے دیسی جڑی بوٹیوں سے لے کر انگریزی ادویات تک کئی طرح کے طریقے استعمال کئے جاتے ہیں، لیکن شاید آپ نے کبھی نہیں سنا ہو گا کہ پیزا (pizza) کھانا بھی اس ضمن میں مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق زچگی کے عمل کا فوری آغاز کرنے کے حوالے سے ایک خاص قسم کا پیزا نہ صرف مفید قرار دیا جا رہا ہے بلکہ اتنا کارگر قرار دیا جا رہا ہے کہ اس کی شہرت جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے لگی ہے۔ دی انڈیوسر (The Inducer) نامی پیزے کے بارے میں یہ بات مشہور ہوگئی ہے کہ اسے کھانے والی خواتین کا زچگی کا عمل نہ صرف فوری شروع ہوجاتا ہے بلکہ آسان بھی رہتا ہے۔

سائنسدانوں کو بچے پیدا کرنے کے علاوہ مردانہ نطفے کا ایک اور بہترین فائدہ مل گیا، ایسا فائدہ کہ دنیا بھر کی خواتین کی زندگی بدل جائے گی کیونکہ۔۔۔

ہربل طریقہ علاج میں یہ بات پہلے ہی مانی جاتی ہے کہ زچگی میں تاخیر کی صورت میں مصالحہ دار غذائیں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ ریاست شمالی کیرولائنا کے شہر شارلٹ کے علاقے ہاتھورن میں نیویارک پیزا اینڈ بار سے دستیاب اس انوکھے پیزے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ بہت ہی تیر بہدف نسخہ ثابت ہورہا ہے۔ اس کے اہم اجزاءمیں بفلو ساس، چکن اور موزریلا پنیر شامل ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس پیزے نے بہت سی خواتین کا مسئلہ حل کیا ہے۔ مقامی اخبار شارلٹ فائیو سے بات کرتے ہوئے تین خواتین نے بتایا کہ ان کی زچگی کا عمل شروع نہیں ہورہا تھا لیکن یہ پیزا کھانے سے فوری مسئلہ حل ہوگیا۔ ہینلی شمیڈل نامی خاتون نے بتایا ”میرے حمل کی مدت تقریباً ختم ہوچکی تھی۔ میری سہیلیوں نے مجھے یہ پیزا کھانے کا مشورہ دیا۔ جونہی میں نے اسے کھایا تو مجھے درد محسوس ہونا شروع ہوگیا اور مجھے فوری طور پر ہسپتال جانا پڑا۔“

ریسٹورنٹ کے مالک مائیکل ایڈمز کا کہنا ہے کہ وہ اس بات پر خود بھی حیران ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب ایک خاتون نے انٹرنیٹ پر پوسٹ شیئر کی کہ ’بفلو ونگ پیزا‘ کی وجہ سے ان کا زچگی کا عمل شروع ہو گیا تو اس کے بعد دیگر کئی خواتین نے بھی ان کے ریسٹورنٹ کا رخ کرنا شروع کردیا۔

برطانوی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ زچگی کا عمل شروع کرنے کیلئے استعمال ہونے والی غذائی اشیاءکی افادیت کے بارے میں کوئی سائنسی ثبوت موجود نہیں ہے، تاہم اس مقصد کیلئے چٹ پٹا پیزہ منگوانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس