کے الیکٹرک سے متعلق تحفظات کو دور کیا جائے گا،6 سے7 فیصدنمو حاصل کرنی ہے تونجی شعبے کوترقی دیناہوگی:گورنر سندھ

کے الیکٹرک سے متعلق تحفظات کو دور کیا جائے گا،6 سے7 فیصدنمو حاصل کرنی ہے تونجی ...
کے الیکٹرک سے متعلق تحفظات کو دور کیا جائے گا،6 سے7 فیصدنمو حاصل کرنی ہے تونجی شعبے کوترقی دیناہوگی:گورنر سندھ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ محمدزبیرکا کہنا ہے کے الیکٹرک سے متعلق تحفظات کو دور کیا جائے گا،اگر6 سے7 فیصدنمو حاصل کرنی ہے تونجی شعبے کوترقی دیناہوگی۔احتجاج کرنے والوں کوواضح پیغام دیاہے کہ میں نجی شعبے کے ساتھ ہوں،کسی کو نوکریوں پر واپس لگانے کے مطالبے کی کے الیکٹرک سے بات نہیں کروں گا۔

ہم نے اپنا دل کھول کر فضل الرحمن کے سامنے رکھ دیا،دینی جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ،وفاقی حکومت قوم پر بوجھ بنی ہوئی ہے:لیاقت بلوچ

تفصیلات کے مطابق انٹی لیکچوئل پراپرٹی ڈے پرایف پی سی سی آئی میں خطاب کرتے ہوئے محمدزبیرکاکہنا تھا کہ مالیاتی پالیسی مرتب کرنے کے لیے نجی شعبے کی رائے اورتجاویزبھی ضروری ہیں،ہمیں انٹی لیکچوئل پراپرٹی کو ملک میں فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شنگھائی پاورکمپنی اگلے5سال میں 9 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گی،پوری دنیا اب پاکستان کی معاشی ترقی کی پذیرائی کررہی ہے۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کے بغیرترقی ممکن نہیں،سرمایہ کاروں کوراغب کرنے کے لیے آئی پی آرپرسختی سے عملدرآمدکی ضرورت بھی ہے۔

مزید : کراچی