ممبئی(ڈیلی پاکستا ن آن لائن )81سالہ دھرمیندر اور 68سالہ ہیما مالنی آج شادی کی 37 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ،دونوں 2 مئی 1980 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو ئے تھے ۔
تفصیلات کے مطابق دونوں کی پہلی ملاقات خواجہ احمد عباس کی فلم 'آسمان محل' کے پریمیئر کے دوران 1965 میں ہوئی تھی،تب تک دھرمیندر فلم انڈسٹری میں سپر سٹار کے طور پر قائم ہو چکے تھے اور ہیما ایک ہی فلم (سپنو ڈیلروں 1968) میں اداکاری کر پائی تھیں
جو فلاپ رہی تھی۔ لیکن آہستہ آہستہ دونوں ایک دوسرے کے تئیں اپنی طرف متوجہ ہونے لگے۔ اگرچہ ان کی شہر ت میں فلم 'شعلے' (1975) کی شوٹنگ کے دوران اضافہ ہوا اور 1980 میں دونوں نے شادی کر لی۔
ہیما کی ساو¿تھ انڈین فیملی کو اس سے محبت سے خوش نہیں تھی، دھرمیندر پنجابی تھے اور شادی شدہ بھی، اس کی وجہ سے انہیں ہیما سے چوری چھپے ملنا پڑتا تھا، کئی بار ہیما کی فیملی سے کوئی نہ کوئی شوٹنگ سیٹ پر بھی موجود رہتا تھا، اس لئے دونوں کا ملنا اور مشکل ہوتا تھا۔ دھرمیندر نے اس کا توڑ بھی نکال لیا تھا جن جن فلموں میں وہ ہیما مالنی کے ساتھ ہیرو ہوتے ، ان فلموں کے کیمرہ مین کو پٹا لیتے، ہیما کے ساتھ رومانٹک سین کے بار بار عکسبند کرواتے تھے ۔اس کے لئے وہ کیمرہ مین سے کہہ دیتے کہ شاٹ کو ایک بار میں ٹھیک نہیں کرنا۔ دھرمیندر نے اس کا بھی ایک کوڈ ورڈ بنایا تھا. جب سین کو روپیٹ کرانا ہوتا تو وہ ہولے سے اپنا کان چھو لیتے،اسی طرح جب انہیں سین کو ٹھیک کرنا ہوتا وہ اپنی ناک کو سہلاتے، اس طرح وہ ہیما کے ساتھ قد وقت گزار پاتے تھے۔