پاناما کیس ،ایم کیو ایم نے بھی وزراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

پاناما کیس ،ایم کیو ایم نے بھی وزراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا
پاناما کیس ،ایم کیو ایم نے بھی وزراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ سیاست میں بادشاہت ایک عرصے سے قائم ہے،میاں محمدنواز شریف کو مشورہ دوں گا کہ وہ مستعفی ہو جائیں، ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کی بے ضابطگیوں سے متعلق وائٹ پیپر جاری کر دیاہے۔

ہم نے اپنا دل کھول کر فضل الرحمن کے سامنے رکھ دیا،دینی جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ،وفاقی حکومت قوم پر بوجھ بنی ہوئی ہے:لیاقت بلوچ

فیصلے کی گھڑی آ گئی ہے،وزیراعظم نواز شریف کے استعفیٰ سے پاناماکیس کی شفاف تحقیقات ممکن ہو سکیں گی،لاہور ہائیکورٹ بار میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارنے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہا کہ وہ لاہور ہائیکورٹ بار کے موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ پاناما فیصلے کے مطابق جے آئی ٹی انکوئر ی کو شفاف بنانے کے لئے وزیر اعظم ایسا فیصلہ کریں کہ تحقیقات شفاف ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی منتخب حکومت پر لازم ہے کہ آئین کی بالادستی کو قائم رکھے۔مردم شماری اور بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کیا۔

حکومتوں کا کام عدالتیں کر رہی ہیں اس لیے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔انہوں نے کہ لاہور کے لارڈ مئیر سمیت ہر جماعت سے تعلق رکھنے والے منتخب نمائندوں کو اختیارات اور وسائل دلانے کے لئے ایم کیو ایم آواز آٹھائے گی ،سپریم کورٹ سے بھی رجوع کرے گی۔انہوں نے کہا کہ نیب فارغ ادارہ ہے، نیب حکمرانوں اور اپوزیشن کے گھر کی لونڈی کا کردار ادا کر رہا ہے۔سپریم کورٹ 2ہزار ارب کے 180میگا سکینڈل پر از خود کاروائی کرے،اس موقع پرانہوں نے سندھ حکومت کی بے ضابطگیوں کے متعلق وائٹ پیپر جاری کیاہے۔

مزید : لاہور