حکمران پیپلزپارٹی کے احتجاجی کیمپ سے خوفزدہ ،بلاول کے جلسوں پران کاکیاحال ہوگا:قمر زمان کائرہ

حکمران پیپلزپارٹی کے احتجاجی کیمپ سے خوفزدہ ،بلاول کے جلسوں پران کاکیاحال ...
حکمران پیپلزپارٹی کے احتجاجی کیمپ سے خوفزدہ ،بلاول کے جلسوں پران کاکیاحال ہوگا:قمر زمان کائرہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زما ن کائرہ نے کہاہے کہ حکمران پیپلزپارٹی کے احتجاجی کیمپ سے خوفزدہ ہوگئے ہیں ،بلاول بھٹو کے جلسوں پر ان کا کیا حال ہوگا۔

پاناما کیس ،ایم کیو ایم نے بھی وزراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

تفصیلات کے مطابق رہنماپیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ کاپیکوروڈپرکارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکمران خوفزدہ ہوکرمینارپاکستان پرکیمپ لگانے کی اجازت دینے سے بھاگ گئے ہیں، کیمپ لگانے کی اجازت مانگنے پرکہاگیاکہ پی پی ختم ہوگئی ہے،اگرہماری جماعت ختم ہوگئی ہے تو کیمپ کی اجازت دینے سے کیوں بھاگ رہے ہو؟،ہم 4مئی کوناصر باغ میں احتجاجی کیمپ لگائے گے۔

مزید : لاہور