جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے دی گئی 7 روزہ مہلت ختم ہوگئی،ریاستی ادارے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں:فواد چوہدری

جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے دی گئی 7 روزہ مہلت ختم ہوگئی،ریاستی ادارے سنجیدگی کا ...
جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے دی گئی 7 روزہ مہلت ختم ہوگئی،ریاستی ادارے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں:فواد چوہدری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے دی گئی 7 روزہ مہلت ختم ہوگئی ہے ، ریاستی ادارے اس مقدمے سے متعلق انتہائی سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔

پاناما کیس ،ایم کیو ایم نے بھی وزراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فیصلے میں فراہم کیے گئے ٹائم فریم کا پورا خیال رکھا جائے،سپریم کورٹ کے حکم پراس کی روح کے مطابق عمل ہوناچاہیے۔پاناما کیس پاکستان کے مستقبل کا مقدمہ ہے،ہم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے پیشرفت کے منتظر ہیں۔

مزید : اسلام آباد