باپ نے بیٹے کے ساتھ چوری کرنے پر ایسا شرمناک کام کر دیا کہ جان کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے ،ویڈیو دیکھ کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آ جائیں گے

باپ نے بیٹے کے ساتھ چوری کرنے پر ایسا شرمناک کام کر دیا کہ جان کر آپ کے رونگٹے ...
باپ نے بیٹے کے ساتھ چوری کرنے پر ایسا شرمناک کام کر دیا کہ جان کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے ،ویڈیو دیکھ کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آ جائیں گے

  

ابادن(ڈیلی پاکستان آن لائن )نائجیریا کے شہر ابادن میں باپ نے اپنے بیٹے کو چوری کرنے پر بری طرح پیٹنے کے بعد اسے آگ میں پھینک دیا ۔

تفصیلات کے مطابق لڑکے کی آگ میں جھلسنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا کر دیاہے ،ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ بچہ کا جسم بری طرح آگ میں جھلسا ہواہے ۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکے کے باپ کو گرفتار کر لیاہے اور اپنے بیان میں اس شخص کا کہناہے کہ میں ایک جوتوں کو بنانے والا موچی ہوں ،جب میں شام میں گھر واپس آ رہا تھا تو میرے ہمسایوں نے مجھے شکایت لگائی ان کے بیٹے نے ہمارے پیسے چوری کر لیے ہیں ۔

اس شخص نے کا کہناتھا کہ جب میں نے اپنے ہمسایوں سے پوچھا کہ آپ نے اس سے پیسے واپس لے لیے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ صرف آدھی رقم ہی واپس ملی ہے جبکہ اس نے آدھی رقم گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ خرچ کر دی ہے ۔بچے کا باپ کا کہناتھا کہ جس پر میں نے اسے مارااور اس کے ہاتھ باندھ کر اسے آگ والی جگہ پر پھینک دیا لیکن مجھے معلوم نہیں تھا کہ اس میں ابھی بھی آگ جل رہی ہے ۔اور اچانک اس کے کپڑوں کو آگ لگ گئی جس کے باعث اس کے جسم کا کچھ حصہ جھلس گیا ۔

اس کا کہناتھا کہ میں نے یہ جان بوجھ کر نہیں کیا بلکہ یہ ایک غلطی تھی اور میرے پاس بیٹے کو ہسپتال لے جانے کیلئے پیسے بھی نہیں ہیں ،مہربانی فرما کر مجھے معاف کر دیں ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس