جے آئی ٹی بننے جا رہی ہے ،نواز شریف کی تفصیلی تلاشی ہو گی :جہانگیر ترین

جے آئی ٹی بننے جا رہی ہے ،نواز شریف کی تفصیلی تلاشی ہو گی :جہانگیر ترین
جے آئی ٹی بننے جا رہی ہے ،نواز شریف کی تفصیلی تلاشی ہو گی :جہانگیر ترین

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ پاناما کیس پر عدالتی فیصلے کے بعد اب جے آئی ٹی بننے جا رہی ہے ،وزیر اعظم نواز شریف کی تفصیلی تلاشی ہونی ہے۔

پیپلز پارٹی نے پنجاب کی صدارت کے لئے ایک ایسے شخص کا انتخاب کے کر لیا کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہو گا ، نام جان کر تمام قیاس آرائیاں غلط ثابت ہوں گی

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ"میں گفتگو کرتے ہوئے جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی یکم نومبر سے تلاشی ہورہی ہے،ہم اپنا پیغام اب پاکستان کے عوام تک لے کر جا رہے ہیں،ہمارا فرض ہے کہ عوام کوتمام تر معاملات سے آگاہ رکھیں ۔ ڈان لیکس کی رپورٹ شائع کردیں ،تمامشکوک ختم ہوجائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ضد میں آکر ہمارے خلاف پٹیشن کی جبکہ عمران خان کبھی کسی عہدے پر نہیں رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہی ملک میں اب الیکشن کا ماحول آگیا ہے،ہمارے الیکشن موڈ کا تعلق صرف پاناما کیس سے ہے ۔

مزید : اسلام آباد