شاپنگ مالز میں کاروبار یا کام کرنیوالے سعودی شہریوں کیلئے حکومتی مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں

شاپنگ مالز میں کاروبار یا کام کرنیوالے سعودی شہریوں کیلئے حکومتی مراعات کی ...
شاپنگ مالز میں کاروبار یا کام کرنیوالے سعودی شہریوں کیلئے حکومتی مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں

  

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب کے شہروں میں قائم شاپنگ مالز میں کاروبار کرنے کے خواہشمند سعودی شہریوں کو 10 لاکھ ریال تک قرض دیا جائے گا جبکہ شاپنگ مالز میں کام کرنے والے سعودی نوجوانوں کو 3 ہزار ریال تک تنخواہ دی جائے گی۔ وزارت محنت نے شاپنگ مالز کی سعودائزیشن کے لئے لائحہ عمل تیار کرلیا ہے ۔ وزارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت شاپنگ مالز کی سعودائزیشن کے لئے شہریوں کی آراءمعلوم کررہی ہے۔ وزارت کے لائحہ عمل میں 5 تجاویز پر عمل کیا جائے گا جس سے شاپنگ مالز کی سعودائزیشن کی کامیابی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ کاروبار کرنے والوں کو قرض اور 3000 ریال ماہانہ تنخواہ کے علاوہ ملازمت کرنے والوں کو ٹرانسپورٹ اور کام کرنے والی خواتین کے بچوں کو نرسری کی سہولت دی جائے گی۔ علاوہ ازیں کام کرنے کے خواہشمندوں کو مفت ٹریننگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

مزید : عرب دنیا