دنیا کا انوکھا ترین ’اے ٹی ایم‘ اس میں کارڈ نہیں بلکہ USBڈالی جاتی ہے اور بدلے میں کیا نکلتا ہے؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

دنیا کا انوکھا ترین ’اے ٹی ایم‘ اس میں کارڈ نہیں بلکہ USBڈالی جاتی ہے اور بدلے ...
دنیا کا انوکھا ترین ’اے ٹی ایم‘ اس میں کارڈ نہیں بلکہ USBڈالی جاتی ہے اور بدلے میں کیا نکلتا ہے؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  

ادیس ابابا (نیوز ڈیسک) کاپی رائٹس کے حامل مواد کی انٹرنیٹ سے غیر قانونی ڈاﺅن لوڈنگ دنیا بھر میں عام پایا جانے والا مسئلہ ہے۔ا گرچہ ہر ملک اس مسئلے پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہے لیکن افریقی ملک ایتھوپیا میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔ اس ملک میں جگہ جگہ خوبصورت مشینیں نصب کر دی گئی ہیں جو بظاہر اے ٹی ایم نظر آتی ہیں، لیکن دراصل یہ انٹرنیٹ سے فلمیں چوری کر کے صارفین کو سستے داموں فراہم کرتی ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس مشین کے ساتھ یو ایس بی لگا کر کوئی بھی اپنی پسند کی فلمیں انتہائی سستے داموں ڈاﺅن لوڈ کر سکتا ہے، تاہم یہ فلمیں انٹرنیٹ سے چوری شدہ ہوتی ہیں۔ دارالحکومت میں آل مارٹ کمپنی کے تحت چلنے والے شاپنگ سٹورز میں بھی یہ مشینیں دیکھی جا سکتی ہیں۔ انہیں ’اسکیپ کمپیوٹنگ‘ نامی آئی ٹی کمپنی چلارہی ہے۔

آپ کے فون میں موجود وہ فیچر جس کے بارے میں جان کرآپ کی زندگی آسان ہوجائے گی

صارفین کسی بھی ایسی مشین پر جاکر جب USB اس کے ساتھ لگاتے ہیں تو اس کی سکرین آن ہوجاتی ہے اور اس پر انٹرنیٹ سے چوری کردہ ہزاروں فلموں کی فہرست نظر آتی ہے۔ ایک ڈالر، دو ڈالر اور چار ڈالر کے مختلف پیکج دستیاب ہیں جن کے تحت مختلف تعداد میں فلمیں ڈاﺅن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔ ان مشینوں پر پرانی فلمیں ہی دستیاب نہیں ہیں بلکہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی تازہ ترین فلمیں بھی مل جاتی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس