مظفر گڑھ کے محنت کش کو علاج کے پیسے نہ دینے پر سعودی ہسپتال میں یرغمال بنالیاگیا
مظفر گڑھ (ویب ڈیسک) علاج کا بل نہ دینے پر مظفر گڑھ کے محنت کش کو سعودی عرب کے ہسپتال میں یرغمال بنالیاگیا۔ بستی چونیاں کا عبدالشکور گزشتہ سال آزاد ویزے پر سعودی عرب گیا، تین ماہ قبل اسے برین ہیمرج ہوا تو سرکاری ہسپتال لے جایا گیا۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
عبدالشکور کو دوران علاج فالج بھی ہوگیا، اس کے والد غلام قادر کے مطابق وہ اپنے بیٹے کو پاکستان واپس لانا چاہتے ہیں مگر ہسپتال انتظامیہ ان کے بیٹے کو ڈسچارج کرنے پر تیار نہیں۔روزنامہ ایکسپریس کے مطابق ہسپتال انتظامیہ ان سے علاج معالجہ کے بل کی مد میں 50 لاکھ روپے طلب کررہی ہے، بوڑھے والدین نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔