بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو غیر مرد سمیت قتل کردیا

بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو غیر مرد سمیت قتل کردیا
بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو غیر مرد سمیت قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (ویب ڈیسک)چارسدہ کے علاقے سرو میں  بھائی نے غیرت کے نام پر بہن اور اس کے مبینہ شوہر کو غیرت کے نام پر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

معلومات کے مطابق چارسدہ کے مضافاتی علاقے سرو میجر عجم کلی میں غیرت کے نام پر بھائی نے اپنی سگی بہن ریشماں کو غیر مرد باچاحسین کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھ کراندھا دھند فائرنگ کردی اور دونوں کو قتل کیا۔

واقعہ کے بعد ملزم امجد خان ولد لعل قادر موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقتول کے بھائی باچا خان کی رپورٹ پر ملزم امجد ولد لعل قادر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔