مینار پاکستان میں تقریر کے دوران عمران خان کے منہ سے گالی نکل گئی؟ ندیم نصرت نے ایسی ویڈیو شیئر کر دی کہ پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے، عمران خان نے کیا کہا اور پھر صارفین نے ندیم نصرت سے کیا کچھ کہا؟ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا

مینار پاکستان میں تقریر کے دوران عمران خان کے منہ سے گالی نکل گئی؟ ندیم نصرت ...
مینار پاکستان میں تقریر کے دوران عمران خان کے منہ سے گالی نکل گئی؟ ندیم نصرت نے ایسی ویڈیو شیئر کر دی کہ پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے، عمران خان نے کیا کہا اور پھر صارفین نے ندیم نصرت سے کیا کچھ کہا؟ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 29 اپریل کو مینار پاکستان میں جلسہ کیا جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئیں اور عمران خان نے دو گھنٹے سے زائد وقت کیلئے تقریر کی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔اس لڑکے نے شادی ہال میں گھس کر یہ نیلا بیگ چرا لیا اور دوڑ لگا دی، اس بیگ میں کیا تھا؟ دولہے کو پتہ چلا تو اس کے پیروں تلے زمین ہی نکل گئی، بیچارا شادی ہی بھول گیا کیونکہ۔۔۔ 
ان کی تقریر میں دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کسی بھی ٹی وی چینل نے اشتہارات دکھانے کی زحمت نہ کی اور دو گھنٹے سے زائد وقت کیلئے بلاتعطل عمران خان کی تقریر نشر کی جاتی رہی اور اس امر پر حیرت اور خوشی کا اظہار سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بھی کیا جاتا رہا۔


تقریر کے دوران عمران خان کے منہ سے ایک ایسا لفظ بھی نکلا جسے گالی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور ایم کیو ایم رہنماءندیم نصرت نے صارفین کی توجہ اس جانب دلانے کی کوشش کی۔ انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ” بذریعہ عمران خان یہ میرے علم میں آج ہی آیا کہ مولانا رومی اردو میں گالیاں بھی دیا کرتے تھے“

ندیم نصرت نے عمران خان کے تقریر کے اس حصے کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مولانا رومی کا قول بتاتے ہیں کہ ”جب اللہ نے تمہیں پر دئیے ہیں تو تم ’چیونٹیوں‘ کی طرح کیوں رینگ رہے ہو۔“

اب عمران خان نے جب لفظ ’چیونٹیاں‘ بولا تو سننے میں وہ کچھ اور لگا اور ندیم نصرت کا اشارہ اسی جانب تھا لیکن صارفین کو یہ ذرا بھی پسند نہ آیا اور انہوں نے ندیم نصرت کی ’درگت‘ بنا ڈالی۔

عامر خان زئی نے لکھا ”ندیم نصرت خدا کا خوف کرو اور اپنے کانوں اور دماغ کی غلاظت کا علاج کرواﺅ۔۔۔ چیونٹیوں کی طرح رینگنے کی بات کو کیا رنگ دے رہے ہو۔ حد ہوتی ہے کسی چیز کی“

پاکستانی نامی صارف نے لکھا ”جب اللہ نے تمہیں پر دئیے ہیں تو تم کیوں چیونٹیوں کی طرح رینگ رہے ہو۔۔۔!!!

مولانا رومی۔۔۔!!
اب اس میں گالی کہاں سے آ گئی لنڈے کے دانشور صاحب۔۔۔؟؟؟
شائد آپ کو وہی سنائی دیا جو لوگوں سے آپ اکثر سنتے ہیں۔۔۔!!!“

حانی امتل نے لکھا ”جلال الدین محمد رومی ، جلال الدین محمد بلخی کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں اور وہ بہت بڑے سکالر تھے۔۔۔ ندیم نصرت شور مچانا بند کرو“

رضوان رضا نے لکھا ”ندیم نصرت صاحب۔۔۔ عمران خان نے یہ پیغام آپ جیسے لوگوں کو دیا ہے“

ندیم خان نے لکھا ”حد ہو گئی“

عائشہ بیگ نے لکھا ”آپ جیسے منافقوں کی دنیا میں کمی نہیں۔۔۔ انہوں نے چیونٹیوں کا لفظ استعمال کیا ہے۔۔۔“

فاطمہ احمد نے لکھا ”کانوں کی مشین سستی ہو گئی ہے آج کل۔۔۔ دو چار روپے ہوں تو خرید لو جا کر۔۔۔“

شاز ملک نے لکھا ”گندے ذہن کے انسان۔۔۔ چیونٹیاں کہا ہے“

ایف ایف نامی صارف نے لکھا ”چیونٹیوں کہا تھا بھائی۔۔۔ آپ جیسے مناسب شخص سے یہ توقع نہیں تھی۔ خیر اب تک آپ لوگوں کی دکان ہی بند ہو گئی ہے، اب کیا شکوہ کریں آپ سے!“

بابا کوڈا نامی صارف نے لکھا ”ندیم نصرت خدا کا خوف کرو اور اپنے کانوں اور دماغ کی غلاظت کا علاج کرواﺅ۔ چیونٹیوں کی طرح رینگنے کی بات کو کیا رنگ دے رہے ہو، حد ہوتی ہے کسی چیز کی“

طلحہ صدیقی نے لکھا ”جہالت کے قطب مینار، اپنے ذہن کا گند مولانا رومی اور خان صاحب پر مت ڈالیں۔ چیونیٹوں کو اپنے جیسا .... سمجھے پر آپ کو مبارکباد“

زنیرہ خان نے لکھا ”چیونٹی بولا ہے آپ کا نام نہیں لیا جناب۔۔۔“