شہباز شریف لندن سے کب واپس آ رہے ہیں؟اعلان کر دیا
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے 14 مئی کے بعد وطن واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔
شہباز شریف نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کہاکہ میرے آخری ٹیسٹ 8 مئی کو ہونگے۔ اللہ تعالیٰ کی ذات سے اچھی توقعات ہیں۔ دیار غیر میں کس طرح مطمئن رہ سکتا ہوں؟ انشا ءاللہ جلد اپنے ملک میں عوام کے ساتھ ہوں گا۔
شہباز شریف نے مسائل زدہ عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملکی حالات پر تشویش ہے، خدا عوام کی خیر کرے۔ ہمارا جینا اور مرنا اپنے عوام کے ساتھ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاستدان کے دل اپنے عوام کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں۔ عوام سے ہمارا رشتہ کوئی نہیں توڑ سکتا۔ اب تک کی حکومتی کارکردگی پر لوگ ہمیں یاد کرتے نظر آتے ہیں۔ بیرون ملک پاکستانیوں کو بھی ملکی حالات پر تشویش ہے۔