کینسر کے علاج کا انوکھا سائیڈ ایفیکٹ، پلکیں اتنی لمبی ہوگئیں کہ یقین نہ آئے

کینسر کے علاج کا انوکھا سائیڈ ایفیکٹ، پلکیں اتنی لمبی ہوگئیں کہ یقین نہ آئے
کینسر کے علاج کا انوکھا سائیڈ ایفیکٹ، پلکیں اتنی لمبی ہوگئیں کہ یقین نہ آئے

  

لزبن(مانیٹرنگ ڈیسک) کینسر کے علاج میں لوگوں کے تمام بال جھڑ جانے کے بارے میں تو آپ جانتے ہوں گے لیکن پرتگال میں ایک خاتون پر کینسر کے علاج کا ایک ایسا انوکھا سائیڈ ایفیکٹ سامنے آ گیا ہے کہ یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ میل آن لائن کے مطابق اس 45سالہ خاتون کی پلکیں کینسر کے خاتمے کے لیے دی جانے والی ادویات کی وجہ سے ایک انچ سے زائد لمبی ہو گئیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خاتون پر یہ سائیڈ ایفیکٹ ’Cetuximab‘ نامی دوا کا ہوا ہے جو اس کے کینسر کے ٹیومرز کی بڑھوتری روکنے کے لیے اسے دی جاتی رہی۔ اس خاتون کو ’باﺅل کینسر‘ لاحق تھا، جس کے لیے اس کو تھراپی دی جا رہی تھی اور دیگر ادویات کھلائی جا رہی تھیں۔خاتون کا علاج کرنے والے ڈاکٹر لیونر ویسکونسیلوس میٹوس نے یہ انوکھا کیس ’بی ایم جے کیس رپورٹر‘نامی طبی جریدے میں رپورٹ کیا ہے۔

ڈاکٹر لیونر نے بتایا ہے کہ ”14سائیکلز کے بعد خاتون کی پلکیں بڑھنی شروع ہو گئیں اور اتنی لمبی ہو گئیں کہ خاتون کو انہیں قینچی سے کاٹنا پڑتا تھا۔ اگر وہ نہیں کاٹتی تھی تو ان کی وجہ سے اس کی آنکھوں پر خارش شروع ہو جاتی تھی اور پلکوں کے بال آنکھوں میں لگنے کی وجہ سے انفیکشن کا سنگین خطرہ ہوتا تھا۔ “

مزید : تعلیم و صحت