بھارت میں لاک ڈاﺅن میں مزید دو ہفتے کی توسیع
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بھارت نے لاک ڈاون میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 4 مئی کے بعد مزید 2 ہفتے لاک ڈاون جاری رہے گا۔جہاں خطرہ کم ہوگا وہاں لاک ڈاون میں نرمی کر دی جائے گی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق نئے احکامات کے تحت بھارت میں 17 مئی تک لاک ڈاون لاگو رہے گا۔بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 1154 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 35 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ بھارت میں کورونا سے نو ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔