"زندہ بھٹو کا طریقہ واردات یہ ہے کہ بڑے اعلانات کردو، جب وعدے پورے کرنے کی باری آئے تو معاملہ وفاق پر ڈال کر صوبہ کارڈ کھیلو"

"زندہ بھٹو کا طریقہ واردات یہ ہے کہ بڑے اعلانات کردو، جب وعدے پورے کرنے کی ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومتی ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا " وفاقی حکومت کے پیسوں سے1000ارب کی امداد کا اعلان کر رہا ہوں، زندہ بھٹو کا متوقع بیان، اسے کہتے ہیں ہینگ لگے نہ پھٹکڑی رنگ بھی چوکھا آئے۔ بجلی بلوں میں کمی کا اعلان ہم کریں لیکن قیمت وفاق دے، یہ ہے طریقہ واردات کہ اعلانات کر دو-پورے کرنے کی باری آئے تو وفاق پر ڈال کر صوبہ کارڈ کھیلو۔"

ڈاکٹر شہباز گل نے پی پی چیئرمین سے سوال پوچھا کہ وفاقی حکومت تو 1200 ارب روپے کا ریلیف پیکج دے چکی ہے آپ نے کیا کیا ابھی تک؟

حکومتی ترجمان کے مطابق " بلاول زرداری غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ وفاق ہمارے اقدامات کی مخالفت کر رہا ہے۔ ان اقدامات پر ستارہ بسالت تو دینے سے رہا وفاق۔ یعنی کمال بے وقوف بنا رکھا ہے  معصوم عوام کو۔"

مزید :

قومی -