ماڈل و اداکارہ عروج خان کے گانے کی شوٹنگ عید کے بعد ہوگی

ماڈل و اداکارہ عروج خان کے گانے کی شوٹنگ عید کے بعد ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) ماڈل و اداکارہ عروج خان نے بطور ماڈل ایک اور گانے میں کام کرنے کی حامی بھر لی۔اس گانے کی باقاعدہ شوٹنگ کا آغاز عیدالفطر کے بعد ہو گا جبکہ ان دنوں گانے کے ٹریک کے ساتھ اس کے ماسٹرز پر کام جاری ہے۔اس حوالے سے عروج خان کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی دو گانوں میں بطور ماڈل اپنی اداکارانہ صلاحیتیں دکھا چکی ہوں مجھے امید ہے کہ پہلے کی طرح اس بار بھی لوگ مجھے پسند کریں گے۔
میں لوگوں کے ساتھ اپنے اساتذہ اور اپنے سینئرز کی شکر گزار ہوں جن کی بدولت آج اس مقام پر ہوں۔

مزید :

کلچر -