غلط پارکنگ سے منع کرنے پر اداکارہ فضا علی پر حملہ

غلط پارکنگ سے منع کرنے پر اداکارہ فضا علی پر حملہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)غلط پارکنگ سے منع کرنے پر بد ماغ عورت نے اداکارہ فضا علی پر حملہ کرتے ہوئے انہیں زخمی کردیا، سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں جبکہ اداکارہ نے واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔فضا علی نے تمام واقعہ اپنے فیس بک پر شئیر کیا فضا علی کا کہنا تھا کہ وہ ہسپتال سے اپنی 5 سالہ بچی کا چیک اپ کرانے کے بعد واپس آرہی تھی، جب پارکنگ میں وہ اپنی کار نکالنے لگی تو اس نامعلوم خاتون کی غلط پارک شدہ کار اس کی گاڑی کے آگے لگی ہوئی تھی، پیچھے دیگر گاڑیوں والے ہارن پہ ہارن بجا رہے تھے اور وہ خود چیخ چیخ کر اس خاتون سے اپنی کار تھوڑا پیچھے کرنے کا کہہ رہی تھی‘مگر وہ خاتون ٹس سے مس نہیں ہو رہی تھی۔

مزید :

کلچر -