ڈرامہ سیریل ”جھوٹی‘‘کامیابی کے ساتھ آن ایئر

      ڈرامہ سیریل ”جھوٹی‘‘کامیابی کے ساتھ آن ایئر

  

لاہور(فلم رپورٹر)اقرا عزیز کی نئی آنے والی ڈرامہ سیریل ”جھوٹی“ ان دنوں نجی چینل سے کامیابی کے ساتھ آن ایئر ہے۔”جھوٹی‘‘کو کہانی کے حوالے سے بہت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کئی لوگوں نے ڈرامے پر پاکستانی سماج کے ایک بہت بڑے مسئلے کو غلط انداز میں پیش کرنے کا الزام لگایا۔’جھوٹی‘ کی ابھی تک کی اقساط کو دیکھ کر ڈرامے کی مکمل کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم اندازہ ہوتا ہے کہ ڈرامے کی کہانی شادی شدہ خواتین پر ہونے والے گھریلو تشدد اور ان واقعات میں خواتین کی جانب سے بولے جانے والے جھوٹ پر مبنی ہے۔ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں اقرا عزیز،یاسر حسین،توقیر ناصر،اسماء عباس، مدیحہ رضوی اور احمد علی بٹ شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -