صاحبہ کا یو ٹیوب چینل ”لائف سٹائل ود صاحبہ“ لانچ

  صاحبہ کا یو ٹیوب چینل ”لائف سٹائل ود صاحبہ“ لانچ

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ صاحبہ نے اپنا یو ٹیوب چینل ”لائف سٹائل ود صاحبہ“ لانچ کر دیا۔ انہوں نے پروگرام کے کچن میں بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے یو ٹیوب چینل پر رمضان المبارک کی مناسبت سے مزیدار کھانے بنانا سیکھائیں گی۔ صاحبہ نے اپنے کیریئر کا آغاز1992ء میں فلم”محبت کے سوداگر“ سے کیا ان کی پہلی کامیاب فلم1992ء میں بننے والی”ہیرو“ تھی جس میں وہ جان ریمبو اور اظہار قاضی کے ساتھ دکھائی دیں۔

صاحبہ کی مشہور فلموں میں فلم ”ہیرو، ہاتھی میرے ساتھی، خزانہ، منڈا بگڑا جائے شامل ہیں۔

معاملہ گڑ بڑ ہے، تم تو چلے سسرال، چور مچائے شور، دل بھی تیرا ہم بھی تیرے اور زیور“ شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -