رورل سپورٹ پروگرام عوامی آگاہی مہم میں اپنا کردار ادا کرے: این سی او سی

رورل سپورٹ پروگرام عوامی آگاہی مہم میں اپنا کردار ادا کرے: این سی او سی

  

اسلام آباد (آئی این پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینیٹر (این سی او سی)نے رورل سپورٹ پروگرام کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوامی آگاہی مہم کو بڑھانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں،کمیونٹی موبلائزیشن کامقصد اب تک اور 9مئی کے بعد کی صورتحال کے حوالے سے لوگوں کو بروقت معلومات پہنچانا ہے،کسی بھی وباء یا قومی بحران میں کمیونٹی موبلزیشن اہم کردار ادا کرتی ہے، اگر عوام کو بروقت آگاہ رکھا جائے تو بہت سی مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینیٹر (این سی او سی) نے مزدورں کے عالمی دن(یوم مئی) کے موقع پر اجلاس میں کمیونٹی موبلائزیشن کیلئے ملک بھر کے رورل سپورٹ پروگرام کا جائزہ لیا۔ این سی او سی نے رورل سپورٹ پروگرام کو ہدایت جاری کی کہ وہ عوامی آگاہی مہم کو آگے بڑھانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں،کمیونٹی موبلائزیشن کامقصد اب تک اور 9مئی کے بعد کی صورتحال کے حوالے سے لوگوں کو بروقت معلومات پہنچانا ہے،کسی بھی وباء یا قومی بحران میں کمیونٹی موبلزیشن اہم کردار ادا کرتی ہے، اگر عوام کو بروقت آگاہ رکھا جائے تو بہت سی مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

ایس سی اوسی

مزید :

صفحہ آخر -