کورونا وبا کیخلاف نبرد آزام ڈاکٹر یا طبی عملہ کی موت پر 70لاکھ کا پیکیج ملے گا: اجمل وزیر

  کورونا وبا کیخلاف نبرد آزام ڈاکٹر یا طبی عملہ کی موت پر 70لاکھ کا پیکیج ملے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے کہا ہے کہ کورونا سے ڈاکٹر یا طبی عملہ کی موت پر 70 لاکھ کا پیکج ملے گا، صوبے میں اب تک 2627 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 146 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ طبی عملہ کورونا کا فرنٹ لائن پر مقابلہ کر رہا ہے۔ صوبائی حکومت لاک ڈاؤن میں نرمی کا سوچ رہی ہے، تاہم جو دکاندار ایس او پیز پر عمل نہیں کریگا، وہ سیل ہی رہے گا۔ صوبے میں اب تک 654 کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں، مریضوں کی سہولت کیلئے 330 قرنطینہ سینٹرز کام کر رہے ہیں۔ ہم نے کورونا کیساتھ غربت کا بھی مقابلہ کرنا ہے، وزیراعلیٰ محمود خان صورتحال کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔ا د ھر خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ کی پالیسی تبدیل کر دی گئی، کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد کار دس ہزار تک بڑھ جائے گی، متاثرہ فرد کے اہل خانہ کے پانچ افراد کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ پالیسی میں تبدیلی کر کے روزانہ کی بنیاد پر 10 ہزار تک ٹیسٹ کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا، فرنٹ لائن پر موجود عملے کو ٹیسٹ میں ترجیح دی جائے گی اور ٹیسٹنگ کی استعداد کار مئی سے بڑھائی دی جائے گی۔صوبائی حکومت کی دستاویزات کے مطابق متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے حوالے سے بھی پالیسی وضع کی گئی، متاثرہ افراد کے گھرکے پانچ افراد کیٹیسٹ بھی کئے جائیں گے جبکہ تعداد زیادہ ہونے پر زیادہ عمر کے افراد کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے ٹیسٹوں کو مختلف کیٹیگری کے الگ الگ نام دئیے جائیں گے، بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے 48 گھنٹے کے اندر ٹیسٹ ہوں گے۔خیبر پختونخوا میں اب تک کورونا وائرس کے متاثرہ 17 ہزار سے زائد افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ مزید ٹیسٹ بھی جاری ہیں۔
اجمل وزیر

مزید :

صفحہ آخر -