فیصل آباد میں 35وارداتیں،ڈاکوؤں نے 40لاکھ لوٹ لئے

  فیصل آباد میں 35وارداتیں،ڈاکوؤں نے 40لاکھ لوٹ لئے

  

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)ضلع بھر میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی 35وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں کے نامعلوم گروہ 40لاکھ روپے سے زائد نقدی‘12تولے سے زائد طلائی زیورات‘18موٹر سائیکلیں‘ 2درجن سے زائد موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ میں چار نامعلوم ڈاکوؤں نے سہیل اکبر کے اہلخانہ کو یرغمال بناتے ہوئے 35لاکھ روپے کی نقدی‘12تولے طلائی زیورات‘ چھ موبائل فون اور قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔اسی طرح نامعلوم ڈاکوؤں نے وسیم سے 70ہزار‘ موبائل‘ محمد حسین سے 50ہزار‘ موبائل‘احمد سے 48ہزار موبائل‘ الطاف سے 25ہزار‘ موبائل‘تنویر سے بیس ہزار‘6موبائل‘ زاہد‘ عثمان‘ احسان اور تنویر سے نقدی‘موبائل فونز‘ وسیم‘ شوکت‘ اویس اور طارق سے نقدی‘ موبائل فونز اور موٹرسائیکلیں چھین کر فرار ہو گئے جبکہ نامعلوم چوروں کے گروہ علی کی دکان سے ایک لاکھ 25ہزار روپے کی نقدی‘ ادویات‘ سجاول اور عامر کی دکانوں سے نقدی و سامان‘جاوید کے ہوٹل‘نذر حسین کے گھر‘ لیاقت اور اظہر کے مویشی‘ سجاد‘ آصف‘ مون‘ مخدوم‘ندیم‘ فہد‘ فضیلہ‘ آصف‘ ذیشان‘عامر‘ عدنان‘ شاہ زیب اور حیدر کی موٹر سائیکلیں چوری کر کے چلتے بنے۔

وارداتیں

مزید :

صفحہ آخر -