وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر معذور نوجوان کوسرکاری ملازمت مل گئی

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر معذور نوجوان کوسرکاری ملازمت مل گئی

  

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معذور نوجوان کو ملازمت دینے کا وعدہ پورا کردیا۔ دورہ چشتیاں کے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے نواحی گاؤں بلال کوٹ کے ہاتھوں سے معذورنوجوان بلال احمدنے ملاقات کی اور ملازمت کا مطالبہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ملازمت دینے کاوعدہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کو معذوربلال احمدکوفوری طورپر ملازمت دینے کی ہدایت کی۔جس پرڈپٹی کمشنر بہاولنگرنے معذور نوجوان بلال احمد کو ملازمت کا تقرر نامہ دیا۔

ملازمت

مزید :

صفحہ آخر -