حکومت کوروناسے متاثر معیشت کی بحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے: حما د اظہر

      حکومت کوروناسے متاثر معیشت کی بحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے: حما د اظہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں حکومت کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہونے والی ملکی معیشت کی بحالی کیلئے بھر پور کوشش کر رہی ہے اور خصوصی اقتصادی زونز خصوصا علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں سرگرمیوں کی بحالی کیلئے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایک جامع حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔ انہوں نے ان یہ بات چیئرمین فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) میاں کاشف اشفاق سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ حماد اظہر نے کہا کہ وفاقی حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی کیلئے بھی سرگرم عمل ہے اور قرضوں کے بہت بڑے چیلنج کے باوجود وزیر اعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کو ریلیف فراہم کرنے کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کورونا وباء کی اس مشکل ترین گھڑی میں قوم کی مدد کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مراعاتی و امدادی پیکیج دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کی مدد کیلئے صرف ایک پروگرام ہی کافی نہیں ہے اس لئے حکومت تمام شعبوں کیلئے الگ الگ پروگرام متعارف کروا رہی ہے۔ حماد اظہر نے کہا کہ حکومت اس نازک صورتحال میں عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
حماد اظہر

مزید :

صفحہ آخر -