گورنر سندھ سے ملاقات کے نتیجہ میں کرونا کاشکار افسر کی اہلیہ اور بیٹے کا ٹیسٹ بھی مثبت

  گورنر سندھ سے ملاقات کے نتیجہ میں کرونا کاشکار افسر کی اہلیہ اور بیٹے کا ...

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اندرون سندھ کے علاقے مٹیاری میں گورنرسندھ سے ملنے والے سرکاری افسر کی اہلیہ اور بیٹے کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مٹیاری غلام رسول کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نیو سعید آباد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کے اہلخانہ کے ٹیسٹ کرائے گئے تھے جس کے بعد ان کی اہلیہ اور بیٹے کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نیوسعید آباد نے چند روزقبل گورنر سندھ سے ملاقات کی تھی۔ ڈی ایچ او کے مطابق غلام رسول اور دو نئے کیسز کے بعد ضلع میں مریضوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

افسر اہلیہ،بیٹا

مزید :

صفحہ آخر -