کرپشن کے گرد سخت لاک ڈاؤن سے اپوزیشن کی چیخیں نکل رہی ہیں،مسرت چیمہ

  کرپشن کے گرد سخت لاک ڈاؤن سے اپوزیشن کی چیخیں نکل رہی ہیں،مسرت چیمہ

  

لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اصل میں کرپشن کے گرد سخت لاک ڈاؤن کیا ہے جس سے اپوزیشن کی چیخیں نکل رہی ہیں، مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ہزار چہرے ہیں جس کیلئے ایک ماسک کافی نہیں،کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے جس طرح کے اقدامات درکار ہیں اس میں کوئی غفلت نہیں برتی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کیلئے جاری ویڈیو بیان میں کیا۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وزیرا علی سردارعثمان بزدار نے مزدوروں کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں،مزدور کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر تمام شعبے حکومت کو تحسین پیش کر رہے ہیں لیکن لیپ ٹاپ لیڈر کو یہ کمی ناکافی نظر آتی ہے حالانکہ ماضی میں عالمی منڈی کاریلیف عوام کی بجائے اپنے اور حواریوں کو منتقل کیا جاتا تھا۔

مسرت چیم

مزید :

صفحہ آخر -