دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس کو ایک ہی دن میں 11ارب 20کروڑ ڈالر کا نقصان

دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس کو ایک ہی دن میں 11ارب 20کروڑ ڈالر کا نقصان

  

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) کاروباری ہفتے کے آخری دن (جمعہ کو) دنیا کے امیر ترین افراد کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ارب پتی افراد کی دولت پر نظر رکھنے والے فوربز میگزین کے مطابق جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی دنیا کے امیر ترین آدمی جیف بیزوس کو 11 ارب 20 کروڑ ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ایک ہی دن میں ان کے اثاثوں میں 7 اعشاریہ 55 فیصد کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ان کی دولت 137 اعشاریہ 4 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔جیف بیزوس کی سابق اہلیہ مکینزی بیزوس کو بھی ایمازون کے شیئرز کی مالیت میں ہونے والی کمی کے باعث لگ بھگ 4 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک کو اپنے ایک ٹویٹ کی بدولت 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے کچھ دیر پہلے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ان کی کمپنی ٹیسلا کے شیئرز کی قیمت بہت زیادہ ہے۔ ان کے یہ ٹویٹ کرتے ہی اگلے چند منٹوں میں ٹیسلا کے شیئرز میں 12 فیصد تک گراوٹ ا?ئی جس کی وجہ سے ایلن مسک کو بھی بھاری نقصان ہوا ہے۔جمعہ کے روز بل گیٹس کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر، فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو ایک ارب 40 کروڑ ڈالر، وارن بفٹ کو ایک ارب 70 کروڑ ڈالر، لیری ایلیسن کو ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

جیف بیزوس

مزید :

صفحہ آخر -