ڈیرہ مراد جمالی،مگسی قبائل کے دو گروپس میں تصادم،دو افراد جاں بحق،پانچ زخمی

  ڈیرہ مراد جمالی،مگسی قبائل کے دو گروپس میں تصادم،دو افراد جاں بحق،پانچ ...

  

ڈیرہ مراد جمالی(آئی این پی)نصیر آباد کے علاقے روپا شاخ کے قریب مگسی قبائل کے دوگروپس میں تصادم دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ منجھوشوی کی حدود گوٹھ محمد الیاس مگسی میں مگسی قبیلے کے دو گروپوں میں تصادم ہوا۔ جمعہ کو تفصیلات کے مطابق ڈنڈوں لاٹھیوں کے آزادنہ استعمال سے چھ افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں پنھل خان عابد حسین قابل خان ارباب شامل تھے جبکہ پنھل خان زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے جاں بحق ہو گیا نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے وجہ معلوم نہیں ہو سکا ہے مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔

تصادم

مزید :

صفحہ آخر -