حلیم عادل شیخ پی پی کارکن کے اغوا کیس میں مفرور قرار

  حلیم عادل شیخ پی پی کارکن کے اغوا کیس میں مفرور قرار

  

عمرکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت نے حکمران جماعت کے رہنما حلیم عادل شیخ کو مفرور قرار دے دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ عمر کوٹ نے حلیم عادل شیخ کو مفرور قرار دینے کی کارروائی پیپلزپارٹی کے کارکن کے اغوا اور تشدد کے مقدمہ میں کی۔عدالتی ذرائع کے مطابق مسلسل غیر حاضر رہنے پر حلیم عادل شیخ کو مفرور قرار دے کر اخبارات میں مشتہر کردیا گیا ہے۔گزشتہ سال دسمبر میں حلیم عادل شیخ پر کْنری شہر میں پیپلزپارٹی کے کارکن کے اغواء اور تشدد کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ملزم حلیم عادل شیخ کو تین ماہ سے عدالت میں پیشی سے غیر حاضر رہنے پرمفرور قرار دیا گیاہے۔ عدالت کی جانب سے عمرکوٹ ضلع کی عدالت سے مفرور 51 ملزمان کی تازہ فہرست میں حلیم عادل کا نام بھی شامل کرکے مشتہر کیا گیا ہے۔

حلیم عادل شیخ

مزید :

صفحہ آخر -