پاکستان امن مشنز میں کلیدی حصہ دار، ترجمان اقوام متحدہ

    پاکستان امن مشنز میں کلیدی حصہ دار، ترجمان اقوام متحدہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی جانب سے پاک فوج کے امن مشن دستے کی کانگو میں امدادی سرگرمیوں کو زبردست انداز میں سراہا گیا ہے، ترجمان اقوام متحدہ کہتے ہیں پاکستان اقوام متحدہ امن مشنز میں کلیدی حصہ دار ہے۔پاکستان عالمی امن کا پیامبر، انسانیت کا محا فظ ہے۔ کانگو سیلاب میں سیکڑوں جانیں بچانے پر اقوام متحدہ نے پاک فوج کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستانی امن مشن کو زبرد ست خراج تحسین پیش کیا۔اقوام متحدہ نے پاکستان کی امن کاوشوں، انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کا برملا اعتراف کرتے ہوئے کانگو میں سیلا ب کے دوران پاکستانی امن مشن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان نے پاک فوج کی امدادی کارروائیوں پر مبنی آئی ایس پی آر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر کے لکھا کہ دیکھیں کیسے پاک فوج نے تباہ کن سیلاب سے سیکڑوں زندگیاں بچائیں۔

ترجمان یو این

مزید :

صفحہ آخر -