ڈی آئی خان موٹر ویز کا 69 فیصد کام مکمل ہو چکا، عاصم سلیم باجوہ

  ڈی آئی خان موٹر ویز کا 69 فیصد کام مکمل ہو چکا، عاصم سلیم باجوہ

  

اسلام آباد (این این آئی)پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئر مین اور معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ہکلہ سے ڈی آئی خان موٹر ویز کا کام 69 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ہکلہ سے ڈی آئی خان موٹر ویز پر کام جاری ہے، چار لین کا موٹر وے292 کلومیٹر طویل ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ موٹروے کی تعمیر کا 69فیصد کام مکمل ہو چکا،تکمیل کے بعد فاصلہ 5 گھنٹے کے بجائے اڑھائی گھنٹہ میں طے ہو سکے گا۔

عاصم سلیم باجوہ

مزید :

صفحہ آخر -