راولپنڈی،کرونا کا شکارلیڈی ڈاکٹر ہولی فیملی ہسپتال میں جاں بحق

  راولپنڈی،کرونا کا شکارلیڈی ڈاکٹر ہولی فیملی ہسپتال میں جاں بحق

  

راولپنڈی(آن لائن)راولپنڈی میں کرونا کا شکار ڈاکٹر رابعہ طیب جان کی بازی ہار گئی،گوجرخان سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹررابعہ طیب نے آج سے ہاؤس جاب شروع کرنی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ایک اور ڈاکٹر کرونا کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئی۔ایم ایس ہولی فیملی ہسپتال نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ ڈاکٹر رابعہ طیب نے آج سے ہاؤس جاب شروع کرنی تھی،ان کا تعلق گوجرخان سے تھا۔ڈاکٹر را بعہ طیب نے بہاولپور میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس مکمل کیا تھا۔انہیں معمولی نزلہ اور بخار تھا،طبیعت زیادہ خراب ہونے کے بعد انہیں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں میں منتقل کیا گیا تھا لیکن گزشتہ روز و جان کی بازی ہار گئی۔

کرونا

مزید :

صفحہ آخر -