فیصل آباد،ایک اور کرونا کا مشتبہ مریض رپورٹ کا انتظار کرتے دم توڑ گیا

      فیصل آباد،ایک اور کرونا کا مشتبہ مریض رپورٹ کا انتظار کرتے دم توڑ گیا

  

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)فیصل آباد میں کرونا کا مشتبہ ایک اور مریض رپورٹ کا انتظار کرتے جان کی بازی ہار گیا جبکہ فیصل آباد میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 5ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق جھنگ روڈ کے رہائشی 28سالہ غلام دستگیر کو 29اپریل کو کرونا کے مشتبہ مریض ہونے کے باعث جنرل ہسپتال غلام محمدآباد منتقل کیا گیا تھا جس کی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا تھا کہ گزشتہ روز وہ دم توڑ گیا۔متوفی کی تدفین حکومتی ہدایات کے مطابق کی جائیگی۔

مریض جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -