پی آئی اے کی 2پروازوں سے 271پاکستانی وطن پہنچ گئے، قرنطینہ منتقل

پی آئی اے کی 2پروازوں سے 271پاکستانی وطن پہنچ گئے، قرنطینہ منتقل

  

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)بیرون ممالک پھنسے 271پاکستانیوں کو 2خصوصی پروازوں کے ذریعے پاکستان لایا گیا ان مسافروں میں 2 مسافروں کی میتیں بھی شامل تھیں۔ ذرائع کے مطابق عمان کے دارالحکومت مسقط سے 141مسافروں کو قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 8226کے ذریعے لایا گیا جن میں سیالکوٹ کے رہائشی شفیق جو دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے تھے اور قاسم علی ٹریفک حادثہ کے دوران جاں بحق ہوئے تھے کی میتیں بھی شامل تھیں۔دونوں میتیں لواحقین کو ضروری کارروائی کے بعد حوالے کر دی گئیں اور سکریننگ کے بعد 75مسافروں کو پارس قرنطینہ سنٹر اور 66مسافروں کو چا رمختلف ہوٹلز میں منتقل کر دیا گیا جہاں سے ان کے بلڈ نمونے حاصل کرتے ہوئے الائیڈ ہسپتال کی لیب میں بھجوا دیئے گئے ہیں جبکہ قومی ایئر لائنز کی پرواز پی کے 8224دوبئی سے 130مسافروں کو لیکر فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رات گئے پہنچ گئی۔ ان مسافروں کو اسگریننگ کے بعد پارس قرنطینہ سنٹر اور ہوٹلز میں شفٹ کر دیا جائیگا اور آج صبح ان کے بلڈ نمونے حاصل کئے جائیں گے۔

وطن واپس

مزید :

صفحہ آخر -