ملک بھر میں انٹرنیٹ کا استعمال بڑھ گیا، آن لائن شاپنگ شروع، سائبر کرائم میں کمی

ملک بھر میں انٹرنیٹ کا استعمال بڑھ گیا، آن لائن شاپنگ شروع، سائبر کرائم میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) ملک بھر میں کرونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث انٹرنیٹ کا استعمال نہ صرف بڑھ گیا ہے بلکہ صارفین خاص طور پر آن لائن شاپنگ کر رہے ہیں جس میں 40فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سائبر کرائمز بشمول مالیاتی جرائم میں کمی کا رجحان پایا گیا ہے۔ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق کاروباری افراد کے مطابق لاک ڈاون کے دوران جہاں انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔عوام کی اکثریت آن لائن شاپنگ کر رہی ہے۔ایف آئی اے کے سائبر کرائمز ونگ نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ملک بھر میں سائبر مالیاتی جرائم میں کمی ادارے کی جانب سے اختیار کئے گئے اقدامات کے باعث ہے۔وفاقی ادارے کے مطابق سی سی ڈبلیو میں شکایات کے اعداد و شمار کے تجزیے سے لاک ڈان کے دوران انٹرنیٹ کے استعمال میں 40فیصد اضافے کے باوجود ملک میں آن لائن مالیاتی جرائم کی شرح میں کافی حد تک کمی ہو ئی ہے۔ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن سے قبل 928شکایات کے مقابلے میں لاک ڈان کے دوران سائبر مالیاتی جرائم سے متعلق 488شکایات رپورٹ ہوئیں۔ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے سائبر مجرمان کے 6گروہوں کے خلاف کارروائی کی۔ 45غیر ملکیوں اور مقامی مشتبہ ملزمان کو گرفتار کیا۔
آن لائن شاپنگ

مزید :

صفحہ آخر -