مریضوں کا احتجاج جلوس نکالنا محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان: چودھری پرویز الٰہی

مریضوں کا احتجاج جلوس نکالنا محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان: چودھری ...

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 8مئی بروز جمعۃ المبارک دوپہر 2 بجے طلب کرلیا ہے۔ سپیکر چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت آل پارٹی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا ویڈیو لنگ پر اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے علاوہ ارکان اسمبلی سردار اویس لغاری، ملک ندیم کامران، سمیع اللہ خان، احمد علی اولکھ، ساجد احمد خان بھٹی، محمد معاویہ، خواجہ سلمان رفیق، امین ذوالقرنین، نذیر چوہان، سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی اور عنایت اللہ لک شریک ہوئے۔ چودھری پرویز الٰہی نے محکمہ صحت کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قرنطینہ سنٹر میں مقیم مریضوں نے کبھی جلوس نہیں نکالا، لاہور ایکسپو سنٹر میں موجود مریض بطور احتجاج قرنطینہ سے باہر آ گئے جو محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوا لیہ نشان ہے۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا ہے، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کریں، اگر خدانخواستہ کسی کو بھی یہ وائرس لگ گیا تو دوسرے ارکا ن کی صحت کا خیال رکھوں، مشاورتی اجلاس میں جو ایس او پیز طے کئے گئے ہیں،ان پر تمام جماعتیں عمل کریں۔ اجلاس میں باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ تمام جماعتیں اپنے اپنے ارکان کا کورونا ٹیسٹ کروائیں اسی طرح پنجاب اسمبلی کے ملازمین کے بھی کورو ناٹیسٹ کروائے جائیں گے۔

پرویز الٰہی

مزید :

صفحہ آخر -